Saturday, December 21

Tag: ایتھوپیا ، پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر تعاون

ایتھوپیا ، پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر تعاون
پاکستان ٹائمز

ایتھوپیا ، پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر تعاون

ایتھوپیا اور پاکستان نے جمعہ کے روز ادیس ابابا، ایتھوپیا میں اگلے سال ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کے کامیاب انعقاد کے لیے دو طرفہ تعاون کوبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں کی بڑی تعداد اس میں شرکت کر سکے۔ یہ فیصلہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جمال بکر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارت، ثقافت، ہوا بازی، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، تجارت، سرمایہ کاری، ہوا بازی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والے معاہدات، کراچی میں ایتھوپین ایئر لائ...