امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارڈاکٹر عنایت کا ٹھیو معروف ماہر حیوانات اور سماجی رہنما تھے اور انہوں نے امریکہ میں پاکستانی اعزازی قونصل کی حیثیت سے ہمیشہ پاک-امریکن کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کیا اور ان کے لیے خدمات سر انجام دیں۔
ڈاکٹر کاٹھیو کا انتقال 69 برس کی عمر میں دل کے عارضہ کے وجہ سے ہوا۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ڈاکٹر عنایت کاٹھیو کے انتقال پر سوگوار ہیں۔ پاکستان کے سابق اعزازی قونصل، سینکڑوں لوگوں کے سرپرست، پاکستانی امریکن مفادات کے چیمپیئن اور انتہائی مخلص انسان تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔مرحوم ڈاکٹر کاٹھیو8 ستمبر 1953 کو نصیر آباد سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1978 میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ،فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری...









