Wednesday, November 19

پاکستان ٹائمز

امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خان
پاکستان ٹائمز

امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خان

امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خانامریکہ میں پاکستانی سفیر مسعو د خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی بدترین تباہی کے نتائج بھگت رہا ہے اور اسے عالمی برادری کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری ضرورتیں سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ہے کہ امداد اور بحالی کے دو مراحل ختم ہو چکے ہیں۔ وہ ختم نہیں ہوئے ۔ پاکستان کے اعلیٰ مندوب نے پاکستان کے حوالے سے جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے مموقع پر امریکہ کے معروف میڈیا ادارے پبلک براڈکاسٹنگ سروس (پی بی ایس) کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اسکے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور امریکہ جیسی ریاستوں کی مدد سے پاکستان جنیوا کانفرنس کے دوران مطلوبہ مالی معاونت حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے...
گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ
پاکستان ٹائمز

گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ

گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ۔     گوادر بندر گاہ نے سرکاری شعبے کیلیۓ دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع کر دی یہ 2023 کے آغاز پر ایک اہم پیش رفت ھے جس سے گوادر بندر گاہ کو علاقائی لاجسٹک مرکز کے طور پر خود کو قائم کرنے میں مدد ملے گی گوادر بندر گاہ نے یوریا کھاد کی پروسیسنگ شروع کی ھے جب الٹرا ایسٹر بازی نامی بلک کیئر کنٹینر شپ گزشتہ روز گوادر پورٹ پر 32000 ٹن یوریا کی کھیپ کے ساتھ لنگر انداز ہوا کل درآمد تین مراحلوں میں مکمل کی جائے گی جبکہ کلئیرنگ سروس فراہم کرنے والے مکران ٹریڈر اور شب کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں جو اس امر کا مظہر ہے کہ گوادر پورٹ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ بندرگاہ میں مزید دو بحریجہاز النگر انداز ہوگیۓ ہیں ہر ایک جہاز 32ہزارٹن یوریا تجارتی مقاصد کے لئے لیکر آیا...
معاونِ خصوصی بطور امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی نیوٹیک یونیورسٹی کے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ویزہ دستاویزات کی تقسیم
پاکستان ٹائمز

معاونِ خصوصی بطور امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی نیوٹیک یونیورسٹی کے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ویزہ دستاویزات کی تقسیم

معاونِ خصوصی بطور امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی نیوٹیک یونیورسٹی کے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ویزہ دستاویزات کی تقسیم       حکومت پاکستان نے نیوٹیک کوٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) جاپان کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، نیوٹیک نے اس پروگرام کے لیے بہترین ممکنہ امیدواروں کا انتخاب کیا۔ جاپان حکومت کی طرف سے طلب کردہ مہارت کے مختلف زمروں کے لیے امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا، جس میں کیئر ورکرز، آٹوموبائل کی مرمت اور دیکھ بھال، کھدائی کا کام، لائیو سٹاک اور زراعت، اور ماہی گیری جیسی مہارتیں شامل تھیں۔ پاکستان اور جاپان میں تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد آج 6 جنوری 2023 کو نیوٹیک میں ویزا دستاویزات کی تقسیم کےحوالےسے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا
پاکستان ٹائمز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیواوزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر براۓ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل۔ وزیر اعظم 9 جنوری 2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔ ایڈیٹر: راجہ کامران...
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
پاکستان ٹائمز

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارڈاکٹر عنایت کا ٹھیو معروف ماہر حیوانات اور سماجی رہنما تھے اور انہوں نے امریکہ میں پاکستانی اعزازی قونصل کی حیثیت سے ہمیشہ پاک-امریکن کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کیا اور ان کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ ڈاکٹر کاٹھیو کا انتقال 69 برس کی عمر میں دل کے عارضہ کے وجہ سے ہوا۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ڈاکٹر عنایت کاٹھیو کے انتقال پر سوگوار ہیں۔ پاکستان کے سابق اعزازی قونصل، سینکڑوں لوگوں کے سرپرست، پاکستانی امریکن مفادات کے چیمپیئن اور انتہائی مخلص انسان تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔مرحوم ڈاکٹر کاٹھیو8 ستمبر 1953 کو نصیر آباد سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1978 میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ،فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری، متعلقہ حکام کو 2025 میں منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت
پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری، متعلقہ حکام کو 2025 میں منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری، متعلقہ حکام کو 2025 میں منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت      وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے گوادر میں 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت برائے سمندری امور، پاور ڈویژن، گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ اس منصوبے کے لیے 100 فیصد بجلی کی کھپت کو یقینی بنائیں تاکہ قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہ ہوں جبکہ 2025 میں اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے منگل کو 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری دیتے ہو کیا، اجلاس میں چیئرمین سی او پی ایچ سی ایل، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے ...
جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات کسمٹز کے عملے نے لاکھو روپے مالیت کے فونز کی سمگلنگ ناکام بنادی
پاکستان ٹائمز

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات کسمٹز کے عملے نے لاکھو روپے مالیت کے فونز کی سمگلنگ ناکام بنادی

           جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے فلائی دبئی کیFz 331 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے مطیب نامی مسافر کو گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ھمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ھیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ھونے پر مسافر کے بیگ کی اسکینگ کی گئی تو بیگ میں موبائل فونز کی نشاندھی ھوئی جس پر مسافر کے بیگ کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں بیگ کی مکمل/ تفصیلی ایگزامینیشن کی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے بیگ سے 65 عدد iPhone اور موبائل چارجر 6 لیپ ٹاپ 10 ٹی وی باکس ڈیوائسز برآمد ھوئے جن کی کل مالیت 7100000...
پاکستان کے کسی شہری پر یو اے ای کے ویزے کے حصول کی پابندی نہیں، قونصل جنرل امارات
پاکستان ٹائمز

پاکستان کے کسی شہری پر یو اے ای کے ویزے کے حصول کی پابندی نہیں، قونصل جنرل امارات

پاکستان کے کسی شہری پر یو اے ای کے ویزے کے حصول کی پابندی نہیں، قونصل جنرل امارات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستان کے بیشتر شہروں میں پیدا ہونے والے شہریوں کے لئے یو اے ای ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کو "فیک نیوز" قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ پاکستان کے شہری بلاتفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں ویزے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی ان شہروں کی پیدائش رکھنے والے یا رہائشی پاکستانی بھائیوں کے وہ خود ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔ قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے افسوس ظاہر کیا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ قونصل جنرل کے مطابق ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا د...
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت
پاکستان ٹائمز

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

      بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت  پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ بھی جاری کیا ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔ نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔ایڈیڑر : راجہ کامران ...
ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد ۔ قائد ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی
پاکستان ٹائمز

ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد ۔ قائد ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد ۔ قائد ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی       قیام پاکستان اور قوم کیلئے انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیاں دینے والے عظیم قائد محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال قائد کے یوم ولادت کو بھر پور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں سوئی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، کوئٹہ، سبی، پشین، زیارت اور چمن میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے قائد ریزیڈنسی زیارت میں ایک میگا تقریب کا خصوصی طور پر انعقاد کیا گیا۔      اس تقریب کے مہمان خصوص...