Saturday, September 21

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا آئین گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر آئین پاکستان کی موبائل ایپ اور 50 روپے کی مالیت کا یادگاری سکے کا افتتاح کیا۔25 سال کے طویل عرصہ گزرنے کے بعد آئین پاکستان کی تشکیل ایک اہم سنگ میل تھا

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیگر زعماء کے ساتھ مل کر اس اہم سنگ میل کو عبور کیا. موجودہ دور میں آئین کی موبائل ایپ کے ذریعے نوجوان نسل اور عوام میں شعور اجاگر ہو گا. پاکستان کی نوجوان نسل کو آئین پاکستان کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں یہ ایپ اہم کردار ادا کرے گی 1973 کے آئین کو متفقہ طور پر منظور کرنے میں ہمارے زعماء کا کردار قابل ستائش ہے. ایک مصمم ارادے سے مشکل سے مشکل کام کو بھی پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے. آئین پاکستان کی موبائل ایپ، آئین کو سمجھنے میں شمع کا کردار ادا کرے گی. چیئرمین نادرا اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

سب ایڈیٹر : ارسلان ایم