Thursday, December 19

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پہلی آر پی اوز کانفرنس منعقد آئی جی عامر ذوالفقار خان نے اپنی پالیسی اور ترجیحات بارے افسران کو آگاہ کردیا۔

 

آئی جی پنجاب نے افسران کو آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا۔

جرائم کنٹرول اولین ترجیح، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

آئی جی پنجاب کاصوبہ بھر میں جرائم کی بڑھتی صورتحال پر تشویش کا اظہارجو اچھا کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔آئی جی پنجاب کی افسران سے گفتگو

سب اچھا کی رپورٹ اب نہیں چلے گی، عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ جرائم کنٹرول ہی افسران کی کارکردگی جانچنے کا واحد پیمانہ ہوگا۔فورس کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پنجاب پولیس میں واضح فرق نظر آنا چاہئے۔

آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا ٹاسک دے دیا، رپورٹ روزانہ پیش کی جائے۔

صوبہ بھر میں کرسمس اور قائداعظم ؒ ڈے کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

صوبہ بھر میں یوم قائداعظم ؒ اور کرسمس تقریبات کی سکیورٹی پر 28ہزار جبکہ لاہور میں 6ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ اجلاس میں بریفنگ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر صوبہ بھر میں حساس و عوامی مقامات کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ مری میں چھٹیوں میں سیاحوں کے رش کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں۔ فیلڈ افسران دفاتر سے نکلیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز تھانوں کے اچانک دورے کریں۔ فورس کی ویلفیئراولین ترجیح، فیلڈ افسران باقاعدگی سے دربار کا انعقاد کریں۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، تمام یونٹس کے سربراہان کی شرکت  سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔ سنٹرل پولیس آفس میں تعینات تمام افسران بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

ایڈیٹر : راجہ کامران