Thursday, September 19

وفاقی وزیر شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور قائد اعظم کے جنم دن پر قوم کو مبارکباد

 

 

 

 

 

 

 

 

وفاقی وزیر شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور قائد اعظم کے جنم دن پر قوم کو مبارکباد

وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے اور 25 دسمبر بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے جنم دن پر بھی پوری قوم کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پرتمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے “میری کرسمس” کہتی ہوں، اور25 دسمبربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے دن کے موقع پر بھی پوری قوم کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ آئین ہم سب ملکر پاکستان کو قائد اعظم کے خواب کے مطابق جامع اور زیادہ ترقی پسند ملک بنائیں ۔