Thursday, December 19

چیف آف آرمی سٹاف نے آج باجوڑ ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

چیف آف آرمی سٹاف نے آج باجوڑ ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

جنرل سید عاصم منیر, چیف آف آرمی سٹاف نے آج باجوڑ ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔
آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ “پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور افواجِ پاکستان ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں”
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ” محافظینِ پاکستان دشوار راستوں ، سخت موسمی حالات اور اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود، اپنے فرائض کو مقدم رکھتے ہیں کیونکہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے”
آرمی چیف نے شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور زور دیا کہ عید کے دن ہمیں مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
آرمی چیف نے خصوصی طور پر شُہداء کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں، آرمی چیف نے جوانوں اور آفیسرز کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔
قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

سب ایڈیٹر : ارسلان