وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا قاہان بلوچستان میں کلیرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے کیپٹن فہد اورانکے دیگرساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کااظہار
لانس نائیک امتیاز،سپاہی شمعون، اصغراور مہران کی شہادت پروزیر داخلہ کا غم اورافسوس کااظہار
وزیرداخلہ کا شہداءکے بلندی درجات کیلئے دعا؛انکے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہار۔ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کے جذبہ حب الوطنی اورشہادت کوپوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ شہداء ہماری قوم کے ماتھے کا جھومراور فخر ہیں۔پورے پاکستانی عوام انکے پیچھے کھڑے ہیں۔ دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا۔ اب بھی پوری قوت اورطاقت سے اسکا قلع قمع کرینگے۔ ارض وطن پرموجود ایک ایک دہشتگرد اور ملک دشمن کا صفایاکرینگے. اللہ تعالی ہمارے شہداءکے درجات بلند کرے؛ انکے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔ آمین
ایڈیٹر : راجہ کامران