Thursday, September 19

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر براۓ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل۔

وزیر اعظم 9 جنوری 2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *