Tuesday, November 12

سفیر پاکستان مسعود خان کا اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون ترکی میں المناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دلی تعزیت کا اظہار

سفیر پاکستان مسعود خان کا اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون ترکی میں المناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دلی تعزیت کا اظہار
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر واشنگٹن میں اپنے ترک ہم منصب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کے سفیر حسن مورت مرکان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ وہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے سےہونے والی المناک تباہی پر دکھی اور غمزدہ ہیں

ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ سفیر پاکستان نے ہزاروں زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ھے۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفیر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی سفارت خانہ اپنے ترک بہن بھائیوں کے لئے دعا گو ہے۔

مسعود خان نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سفیر پاکستان نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے صدر رجب طیب اردگان سے بات کی ہے اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور وہ ترکی بھی جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی سامان اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے۔

ایڈیٹر: راجہ کامران 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *