Thursday, November 14

دوست ممالک ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ

دوست ممالک ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ

حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر آج دوپہر استنبول پہنچے گا. پی کے 707 پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے 7 ٹن وزنی خصوصی آلات کو لے کر لاہور سے استنبول روانہ ہوگی. پرواز پر امدادی سامان کی ترسیل کیلئے بھی اقدامات مکمل کردیئے گئے ہیں. پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جوکہ حکومتی امدادی اقدامات کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوں گی. پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی بنیادوں پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کردی ہے.

پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) اور دمشق(شام) جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت کردی گئی ہے. سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے. پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا کرتا جوکہ ہمارا قومی فریضہ پے. کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا

ایڈیٹر : راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *