Sunday, December 22

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات کسمٹز کے عملے نے لاکھو روپے مالیت کے فونز کی سمگلنگ ناکام بنادی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے فلائی دبئی کیFz 331 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے مطیب نامی مسافر کو گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ھمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ھیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ھونے پر مسافر کے بیگ کی اسکینگ کی گئی تو بیگ میں موبائل فونز کی نشاندھی ھوئی جس پر مسافر کے بیگ کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں بیگ کی مکمل/ تفصیلی ایگزامینیشن کی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے بیگ سے 65 عدد iPhone اور موبائل چارجر 6 لیپ ٹاپ 10 ٹی وی باکس ڈیوائسز برآمد ھوئے جن کی کل مالیت 7100000 لاکھ روپے ھے

مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر ملزم سے مزید تفتیش کی جارھی ھے

ایڈیٹر : راجہ کامران