ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد ۔ قائد ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی
قیام پاکستان اور قوم کیلئے انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیاں دینے والے عظیم قائد محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال قائد کے یوم ولادت کو بھر پور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں سوئی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، کوئٹہ، سبی، پشین، زیارت اور چمن میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے قائد ریزیڈنسی زیارت میں ایک میگا تقریب کا خصوصی طور پر انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ تھے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزراء، ایم پی ایز، ڈسٹرکٹ افسران قبائلی عمائدین، اسکولوں کے طلباء و طالبات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی کو ایف سی اور بلوچستان پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی اور پرچم کشائی کی تقریب کی گئی۔ ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) بریگیڈیئر احمد نواز نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قائد ریزیڈنسی زیارت میں آنے اور اس تقریب میں شرکت پر سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغموں کے ذریعے وطن کی محبت اجاگر کرنے کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ملی نغموں کے ذریعے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس دوران شرکاء نےخطاب کرتے ھوئےقیام پاکستان اورقوم کیلئے انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیاں دینے والے عظیم قائد کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا- تقریب کے شرکاء نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک مادر وطن کی حفاظت اور مضبوطی کیلئے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایڈیٹر: راجہ کامران