Thursday, September 19

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ڈاکٹر عنایت کا ٹھیو معروف ماہر حیوانات اور سماجی رہنما تھے اور انہوں نے امریکہ میں پاکستانی اعزازی قونصل کی حیثیت سے ہمیشہ پاک-امریکن کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کیا اور ان کے لیے خدمات سر انجام دیں۔
ڈاکٹر کاٹھیو کا انتقال 69 برس کی عمر میں دل کے عارضہ کے وجہ سے ہوا۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ڈاکٹر عنایت کاٹھیو کے انتقال پر سوگوار ہیں۔ پاکستان کے سابق اعزازی قونصل، سینکڑوں لوگوں کے سرپرست، پاکستانی امریکن مفادات کے چیمپیئن اور انتہائی مخلص انسان تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

مرحوم ڈاکٹر کاٹھیو8 ستمبر 1953 کو نصیر آباد سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1978 میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ،فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز سے ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن ( ڈی وی ایم ) کی ڈگری مکمل کی اور 1981 میں وہ واشنگٹن منتقل ہوئے اور فیلوشپ حاصل کرنے کے بعدڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری جارج ٹاؤن یونیورسٹی، مسوری، کولمبیا یونیورسٹی، اور آئیووا یونیورسٹی سے مکمل کی۔ مرحوم نے سندھ حکومت میں ویٹنری ڈاکٹراور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام میں کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر کاٹھیوکے سائنسی اور تحقیقی مضامین کومعروف بین الاقوامی اخبارات نے شائع کیا
پاک امریکن کمیونٹی کے لیے ڈاکٹر کاٹھیو کی بے شمار خدمات کے اعتراف میں انہیں فلاڈیلفیا میں پاکستان کا اعزازی قونصل مقرر کیا گیا۔ وہ ایک فعال کمیونٹی لیڈر تھے جو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے نظریات پر پختہ یقین رکھتے تھے۔
مسعود خان نے ڈاکٹر کاٹھیو کےانتقال کوپاک امریکن کمیونٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا- انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پرانہیں دلی صدمہ پہنچاہے۔

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *