اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر 3 روزہ کھیلوں کا انعقاد۔
صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرکٹ،فٹبال اور والی بال کے وارم اپ میچز کھیلے گئے۔ ان کھیلوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔
کھیلوں میں اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں بشمول مرد و خواتین اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی حصہ لےرہی ہیں۔ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔. اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور جوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
ایڈیٹر: راجہ کامران