Thursday, June 13

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد


پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف نے بحری مشق سی اسپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔ نیول چیف نے گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈیٹر: راجہ کامران